اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ڈرون طیاروں کا پتہ لگنے کے فورا بعد، اسرائیلی جنگی طیاروں نے حماس کے ڈرون طیاروں کو مار گرانے کے لئے پرواز کی لیکن وہ ڈرون طیاروں کو مار گرانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور ڈرون طیارے حماس کے علاقے غزہ پٹی میں واپس جانے میں کامیاب رہے۔
یاد رہے حماس کی فوجی شاخ القسام بریگیڈ نے گزشتہ سال ابابيل نامی ایک ڈرون طیارے کا تجربہ کیا تھا اور وہ طیارہ اسرائیل کے اندر اس علاقے پر پرواز کرنے میں کامیاب رہا تھا جسے اسرائیلی سیکورٹی نقطہ نظر سے گرین زون کہتے ہیں جس کے بعد پورے اسرائیل میں ہنگامہ مچ گیا تھا۔
یہ پہلی بار نہیں ہے جب حماس کے ڈرون طیاروں نے اسرائیلی حکام کی نیند اڑائی ہیں۔
یاد رہے اسلامی جمہوریہ ایران نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ حماس اور اسرائیل کے خلاف لڑنے والے ہر گروہ کی ہر طرح سے تکنیکی مدد کرنے پر تیار ہے۔
کچھ ایرانی حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ مغربی کنارے کے فلسطینیوں کو جلد ہی اسرائیل سے لڑنے کے لئے ہتھیار دیئے جائیں گے۔
........
/169